menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پرانا پشاور :خوشبوؤں، رنگوں اور یادوں کا شہر

12 0
31.10.2025

پرانا پشاور صرف ایک شہر نہیں، یہ تاریخ کی خوشبو سے مہکتا ہوا ایک زندہ احساس ہے، یہاں کی گلیاں وقت کے صفحات پر لکھی وہ داستانیں ہیں جنہیں پتھروں کی زبان بھی پڑھ سکتی ہے، قصہ خوانی بازار سے لے کر گورگٹھڑی، کوچہ رسالدار سے محلہ جھیلانی تک، ہر اینٹ اور ہر دیوار میں صدیوں کی تہذیب چھپی بیٹھی ہے۔
پشاور کی تنگ و پیچیدہ گلیاں گویا وقت کے کسی قدیم قلعے کے در و دیوار ہیں، جہاں ہر موڑ پر کوئی کہانی جنم لیتی ہے، کبھی کسی پرانے چبوترے پر بیٹھا بزرگ شہر کی روایات سنا رہا ہوتا ہے، تو کہیں چائے خانوں سے اٹھتی خوشبو میں قہقہوں کی تاریخ گونجتی ہے۔
پرانے پشاور کی شناخت قصہ خوانی بازار
پرانے پشاور کی شناخت کی اگر بات کی جائے تو شہر کے تاریخی قصہ خوانی بازارکا ذکر لازمی آتا ہے اور اس بازار کا نام ہی اپنی تاریخ سناتا ہے ،یہاں چائے خانوں میں لوگ رات گئے تک بیٹھ کر........

© Mashriq