menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اڈیالہ افواہیں، کچھ کچھ ہونے کا اشارہ، حقیقت کیا ہے؟

17 0
28.11.2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ نومبر میں کچھ کچھ ہو گا اور دسمبر میں بہت کچھ ہوگا، کہوار کامقولہ ہے کہ گونگے کی باتیں گونگے کی ماں ہی سمجھتی ہے۔ پشتو میں بھی یہ مقولہ مشہور ہے کہ ”دہ گونگی پہ ژبہ دہ گونگی مور پوھیگی” تاہم ماتھا ضرور ٹھنکا تھا کہ آخر ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ایسے ہی تو بھڑک نہیں ماریں گے کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے، اڈیالہ افواہیں ایسی ہیں کہ جس کی حقیقت آشکار ہونی چاہئے۔
ظاہر ہے سہیل آفریدی کے اعصاب پر عمران خان کی رہائی ہی کی مہم سوار ہے اور جس کے اعصاب پر کچھ سوار ہو دن کے اجالے ہی میں نہیں رات خواب میں بھی بندے کو اسی قسم کے حالات سے واسطہ پڑتا ہے، عمران خان سے نصف ماہ سے زائد عرصہ سے غالباً کسی کی بھی ملاقات نہیں ہوئی ہو گی، ایسے میں افواہیں پھیلنا فطری امر تھا اور رہی سہی........

© Mashriq