menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

صوبے میں امن وآمان اور گورننس اصلاحات اور اہم فیصلے

11 0
16.11.2025

ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک اور دریا کے پاراتراتو میں نے دیکھا،،،،
اس شعیر کے مصداق آج حکومت کو جس قدر مسائل کا سامنا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ صوبائی حکومت کی آئندہ سمت، پالیسی گائیڈلائنز، قانون سازی امن وامان اور گورننس اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں سے باقاعدہ طور پراپنی ترجیحات سامنے لے آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر عملی پیش رفت کی ہدایت دیتے ہوئے ‘ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز’ کے خاتمے کو بنیادی انسانی حقوق کا اہم تقاضا قرار دیا، وزیر اعلیٰ نے سود سے پاک خیبر پختونخوا کے قیام، اسلامک انویسٹمنٹ ماڈلز متعارف کرانے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، حکومتی فنڈز پر ذاتی تشہیر کی پابندی اور شفافیت و میرٹ پر مبنی فیصلوں کو اپنی حکومت کی بنیادی ترجیحات قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام حکومتی اقدامات منتخب نمائندوں کی مشاورت اور عوامی مفاد کی بنیاد پرکئے جائیں گے، جبکہ تمام قوانین کا ازسرِ نو جائزہ لے کر خامیوں کی نشاندہی اور ضروری ترامیم تجویز کی جائیں گی۔تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باعث........

© Mashriq