menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Grand Norm ،نظریہ ضرورت

15 0
13.09.2026

آزادی کے بعد کیا ہم آئین دینے کے قابل تھے؟ کیا وجوہات ہیں کہ ہندوستان کا آئین ہمیشہ نافذالعمل رہتا ہے، اس کو تحلیل نہیں کیا جا سکتا، مکمل طور پر معطل یا منسوخ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کا آئین اس کے برعکس معطل بھی ہوا، منسوخ بھی ہوا اور تحلیل بھی کیا گیا۔ 1947ء آزادی سے پہلے ہم بھی ہندوستان تھے، پھر ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ اور اب بھی جو آئینی حکومت ہے، وہ ہے بھی یا نہیں؟ یا پھر سرِپردہ کوئی اور اور پس پردہ کوئی اور ہے؟

اس بات کا ایک آسان سا جواب بھی ہے۔ پاکستان اور ہندوستان میں وہی فرق ہے جو کانگریس اور مسلم لیگ کے درمیان تھا۔ جو منظر بنا وہ یہ تھا کہ مغربی پاکستان میں مسلم لیگ کی مضبوط جڑیں نہ تھیں۔ صوبہ سرحد میں سرخ پوش، قبائلی سردار، مشر اور خوانین تھے، بلوچستان میں بھی قبائلی نواب اور سردار تھے، پنجاب میں بھی نواب، سردار تھے جو یونینسٹ پارٹی میں تھے۔ سندھ میں بھی گدی نشینوں، پیروں اور وڈیروں کا راج تھا۔ مغربی پاکستان کے یہ انگریز سرکار کے پروردہ طبقے مسلم لیگ میں شامل ہوگئے کیونکہ اقتدار اس جماعت کے پاس آگیا تھا۔

آزادی کے بعد سندھی ہندو کراچی چھوڑنے کے لیے آمادہ نہ تھے، انھیں یہاں سے زبردستی نکالا گیا۔ وزیر ِاعلیٰ ایوب کھوڑو تھے، انھوں نے اس بات کی سخت مخالفت کی اور بدلے میں انھوں نے اپنی وزارت گنوا دی۔مولانا عبدالکلام آزاد تو یہ بھی کہتے ہیں کہ پاکستان جناح کی وجہ سے نہیں بلکہ نہرو کی ہٹ دھرمی سے وجود میں آیا ہے۔

آخری وقت تک جناح یہ سمجھتے رہے کہ کانگریس ان کے چودہ نکات پر منظوری دے گی اور بٹوارہ نہیں ہوگا۔ لیکن نہرو، گاندھی اور مولانا آزاد نے ایسا نہ ہونے........

© Express News