menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بورڈ آف ڈائریکٹرز

11 0
latest

یوں تو ہم سرکاریات یعنی سرکاری محکموں، اداروں اوردفتروں سے دور ہی دور رہتے ہیں ، عافیت سمجھتے ہیں کہ بزرگوں نے ان کے بارے میں فرمایا ہے ؎

 حسینوں سے فقط صاحب سلامت دورکی اچھی

 نہ ان کی دوستی اچھی نہ ان کی دشمنی اچھی

 لیکن بعض دفاتر میں کچھ دوست ایسے ہیں کہ ان کے پاس جانا پڑجاتا ہے ۔چنانچہ پچھلے دنوں ہم جب اس دفتر میں گئے جہاں بڑی چہل پہل تھی، خیبر پختون خوا میں یہ ایک ایسے ادارے کا دفتر تھا جو اٹھارویں آئینی ترمیم کا چھینکا ٹوٹنے پر ’’صوبائی بلیوں ‘‘ کے منہ میں گرگیا ہے اورسارا ہی اس میرٹ والوں سے بھرا ہے جو صوبائی منتخب شہنشاہوں کی تحویل میں ہے ۔

پوچھا سلسلہ کیا ہے تودوست نے بتایا کہ ’’بورڈ آف ڈائریکٹرز ‘‘ کی میٹنگ ہے ۔

یہ کیا ہوتا ہے ؟ اوریہ ڈائریکٹرزکیا ہوتے ہیں ؟ بولا ویسے تو ہمارے ادارے کا سربراہ ’’سی او‘‘ ہی سب کچھ ہے لیکن بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی ہے اور یہ سب ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہوتے ہیں ، ایک محکمے کو چوس چوس کر چباچبا کر نچوڑکر جب ریٹائر ہوتے ہیں تو نوٹوں کا ایک بڑا سا گٹھڑ اورایک لمبی پنشن گھر پہنچاتے ہیں تو فوراً کسی اورکرسی پر بٹھا دیے جاتے ہیں تا کہ ان کے ’’کام نہ کرکے ‘‘........

© Express News