صوبائی موازنے ضروری ہیں
سندھ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ایک اجلاس میں سندھ کے آئی جی پولیس نے ایک مسئلے پر پنجاب کا نام لیا تو اجلاس کی صدارت کرنے والی خاتون نے کہا کہ سندھ کا پنجاب سے موازنہ نہ کریں۔ اسی اجلاس میں جب ایک افسر نے کہا کہ لاہور میں فرانزک لیبارٹری ہے کراچی میں نہیں تو انھیں بھی ایسی مثال دینے سے منع کیا گیا۔ ادھر لاہور میں واٹر بورڈ کے افسروں کے ہمراہ مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے صحافیوں نے پوچھا کہ کیا آپ کو لاہور کی سڑکوں پر کوئی کھڈا یا گڑھا نظر آیا تو میئر کراچی نے لاہور کی سڑکوں کی بہتری کا اعتراف کرنے کی بجائے بات ٹالنے کے لیے جواب دیا کہ’’ کیا آپ یہاں میری لڑائی کرائیں گے؟‘‘
لاہور میں شہباز حکومت میں پنجاب کی پہلی میٹرو بس سروس بننا شروع کی گئی تھی تو پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اس کی مخالفت کی تھی اور سیاسی مخالفت میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے........
