menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

دنیا کے خوش ترین ممالک کون سے ہیں؟ خوشی ناپنے کے طریقے نے نتائج بدل دیے

21 0
14.08.2026

دنیا کا سب سے خوش ملک کون سا ہے؟ اس سوال کا جواب بظاہر آسان لگتا ہے، لیکن مختلف عالمی سرویز کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ خوشی کو ایک ہی پیمانے سے ناپنا ممکن نہیں۔ کسی سروے میں فن لینڈ مسلسل سرفہرست ہے، تو دوسرے میں انڈونیشیا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ مختلف ادارے خوشی کو مختلف زاویوں سے جانچتے ہیں۔

2026 ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ویل بیئنگ ریسرچ سینٹر نے گیلپ اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک کے اشتراک سے یہ رپورٹ جاری کی۔ فن لینڈ مسلسل نویں سال اس درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں دنیا کے 147 ممالک کو شامل کیا گیا اور درجہ بندی 2023 سے 2025 کے دوران گیلپ ورلڈ پول میں لوگوں کی جانب سے اپنی زندگی کے بارے میں دی گئی رائے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس پیمانے پر فن لینڈ کے بعد آئس لینڈ، ڈنمارک اور کوسٹاریکا نمایاں رہے، جبکہ کوسٹاریکا کا چوتھے نمبر پر آنا خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ کسی لاطینی امریکی ملک کی اب تک کی بلند ترین پوزیشن ہے۔

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق 2026 میں خوش ترین ممالک میں فن لینڈ، آئس لینڈ، ڈنمارک، کوسٹاریکا، سویڈن، ناروے، نیدرلینڈز، اسرائیل، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، نیوزی لینڈ، میکسیکو، آئرلینڈ اور بیلجیئم شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ 20 ممالک کے اسکور میں ایک پوائنٹ سے بھی کم فرق ہے، اس لیے درجہ بندی میں چند معمولی تبدیلیاں بھی کسی ملک کی پوزیشن میں نمایاں فرق پیدا کرسکتی........

© Express News (Blog)