menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ba Ikhtiar Muqami Hukumat Ki Zaroorat

25 0
10.06.2026

بااختیار مقامی حکومتوں کی ضرورت

کیا بنیاد کے بغیر کوئی عمارت کھڑی کی جاسکتی ہے؟ ہر گز نہیں۔ جس طرح بنیاد کے بغیر کوئی عمارت نہیں بن سکتی، اسی طرح اسکول کی بنیادی تعلیم کے بغیر کوئی ڈاکٹر اور انجینئر نہیں بن سکتا، ایسا ممکن ہی نہیں۔ ہمارے ہاں عرصۂ دراز سے چونکہ ملک کی زمامِ کار قوم کے حقیقی نمائندوں کے ہاتھ میں نہیں رہی اس لیے ہم جمہوریت کے مختلف روپ دیکھتے رہے ہیں، کبھی عمارت ہے تو اس کی بنیاد ہی نہیں ہے۔ ایسی عمارت انتہائی کمزور اور غیر مستحکم ہوتی ہے اور کبھی آمروں نے بنیاد تو بنادی مگر اوپر عمارت بنانا گوارا نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ نظام نامکمل رہا اور اس نامکمل نظام کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچ سکے۔

لوکل باڈیز یعنی مقامی حکومتیں جمہوری نظام کی بنیاد ہیں۔ ان کی اہمیّت سے انکار کیا ہی نہیں جاسکتا۔ ان کی افادیّت جمہوری ملکوں میں جا کر نظر آتی ہے۔ نیویارک میں کروڑوں ڈالر کے پراجیکٹ اگر کوئی سوچتا اور اسے مکمل کراتا ہے تو وہ امریکا کا صدر نہیں بلکہ نیویارک کا منتخب میئر ہے۔ لندن میں ہر ترقیاتی منصوبے کا افتتاح وزیراعظم نہیں لندن کا میئر کرتا ہے۔ استنبول اور تہران میں بھی بڑے بڑے میگا پراجیکٹس پر وہاں کے منتخب میئرز کی تختیاں نظر آتی ہیں۔ کسی فلائی اوور یا میٹرو کے منصوبے پر وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کی تختی نظر نہیں آتی۔ مگر ہمارے ہاں وزرائے اعظم اور وزرائے اعلیٰ معمولی نوعیّت کے انتظامی اور مالی اختیارات بھی delegate کرنے یا کسی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیّار نہیں۔

اگر کہیں پرائمری اسکول بنانا ہے یا کسی دیہاتی علاقے کی سڑک بننی ہے تو خواہش یہی ہوتی ہے کہ فنڈز کی فراہمی سربراہِ صوبہ کے ہاتھوں انجام پائے اور ان پر میئر یا ضلع ناظم یا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی بجائے وزیراعلیٰ کی تختی لگے۔ یہ کم ظرفی اور غیرجمہوری سوچ ہے۔ آمروں نے جب بھی منتخب حکومتیں ختم کیں، تو چارج شیٹ میں یہ الزام لگانا نہ بھولے کہ سابق حکمرانوں نے مقامی حکومتیں قائم کرنے کی آئینی ذمے داری پوری نہ کی، لہٰذا وہ آئین شکنی کے........

© Daily Urdu