Meet Joe Black
انگریز بادشاہ تو ہیں ہی، بادشاہ فلمیں بھی بناتے ہیں۔ شادی سے کوئی دو تین ماہ پہلے Meet Joe Black دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ فلم کیا ہے، حیرتوں کا خزانہ ہے۔ ایک کام یاب تاجر بِل پیرش کی پینسٹھویں سال گرہ میں کچھ ہی دن باقی ہیں، کہ اسے موت انسانی قالب میں اپنا دیدار کرواتی ہے۔ ایک نوجوان جو سڑک کے حادثے میں ہلاک ہو جاتا ہے، موت کے فرشتے نے اس کا بدن اوڑھ رکھا ہے۔ مسٹر پیرش کو اس کی سال گرہ کے دن تک جینے کی آزادی ملتی ہے، تب تک "موت" اسی کے ساتھ رہتے، یہ جاننے کی کوشش کرتی ہے، کہ انسان بن کر جینا کیسا ہے۔ بِل پیرش کے سوا کوئی نہیں جانتا، کہ جو بلیک دراصل موت کا بہروپ ہے۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، کہ۔۔ جو بلیک کو بِل........
