Rafi Aur Kishore, Mabaad Aradhana
رفیع اور کشور، مابعد آرادھنا
ارشد ملک صاحب نے اپنی وال پر ایک سوال اٹھایا ہے کہ کیا کشور کی اٹھان کے پیچھے آر ڈی برمن تھے؟ اس پر میرے دو آنے: رفیع کی جگہ کشور کے نمبر ون گلوکار بننے کے عمل کے پیچھے آر ڈی برمن ایک عنصر ضرور تھے، مگر اس معاملے میں اصل کردار نئے ابھرنے والے ہیروؤں نے ادا کیا۔
ہوا یوں کہ 69 کے بعد وہ ہیرو جن کے لیے رفیع گاتے تھے، دھیرے دھیرے دھندلانے لگے (دلیپ، شمی کپور، راجندر کمار، راجکمار وغیرہ) اور اچانک ہی نئی نسل کے تین اداکاروں کی فصل آئی اور آتے ہی چھا گئی۔ سب سے بڑے ان میں راجش کھنہ تھے، ان کے بعد امیتابھ بچن اور دھرمیندر۔ ان تینوں کو لگتا تھا کہ رفیع کی آواز پرانے اداکاروں کے ساتھ نتھی ہوگئی ہے، انہیں کچھ نیا چاہیے۔ اس لیے ان........
