menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Modi Hai To Mumkin Hai (2)

31 0
10.10.2026

مودی ہے تو ممکن ہے (2)

مودی جی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی دو ہزار چودہ میں اقتدار میں آئی۔ اگلے دو الیکشن اس نعرے کی بنیاد پر جیتے کہ " مودی ہے تو ممکن ہے"۔ اب بارہ برس کی کرپشن، لاقانونیت اور آمرانہ ہتکھنڈوں کے ڈھانچے ہندوتوا قوم پرستی کے اس رول ماڈل کی الماری سے نکل نکل کے گر رہے ہیں۔

گذشتہ جولائی میں نئی پیڑھی نے یہ تاثر الٹ کے رکھ دیا کہ ایک بار مودی جی کوئی فیصلہ کر لیں تو اسے بدلنے کے لئے اوروں کی کیا اپنی بھی نہیں سنتے۔

مگر سب نے دیکھا کہ انھیں امتحانی پرچوں کے قبل از وقت افشا ہونے کے اسکینڈل کی پاداش میں جینزی پاور کے آگے جھک کے اپنے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو بلی چڑھانا پڑ گیا۔ اس کے بعد مودی جی حسبِ عادت مطمئن ہو گئے کہ اب کاکروچ جنتا پارٹی کے نوجوان اپنے کام سے کام رکھیں گے۔ شائد ایسا ہی ہوتا اگر گذشتہ ماہ اخبار انڈین ایکسپریس کی ایک حقائق جو رپورٹ نے بھارتی جمہوری دیگ کا ڈھکن بھک سے نہ اڑا دیا ہوتا۔

اس رپورٹ کے مطابق تین رکنی الیکشن کمیشن کے دو ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ووٹنگ لسٹ کی اسکروٹنی کے نام پر ملک بھر میں تیرہ کروڑ ووٹ خارج کر دیے۔ ان میں زیادہ تر مسلمان اور ایسے ہندو ووٹر تھے جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ بی جے پی کے مخالف ہیں۔

بس پھر کیا تھا کاکروچ جنتا پارٹی کے نوجوان دوبارہ سڑک پر نکل آئے۔ تین ماہ پہلے وہ تعلیمی نظام بچانے کے لئے میدان میں اترے تھے۔ اس بار جمہوریت بچانے کے لئے........

© Daily Urdu