menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ghaza Ka Malba Bhi Intiqam Le Raha Hai

55 0
08.09.2026

غزہ کا ملبہ بھی انتقام لے رہا ہے

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، برائی اور اچھائی دونوں پلٹ کر آتی ہیں۔ ہمسائے میں لگی آگ ہمسائے تک نہیں رہتی وغیرہ وغیرہ۔ یہ خالی خولی بے جان کتابی محاورے نہیں بلکہ صدیوں کے انسانی تجربات کا نچوڑ ہیں۔ آس پاس دھیان سے دیکھئے۔ ایک ایک محاورہ اور ضرب المثل پیاز کی طرح کھلتے چلے جائیں گے۔

اسرائیل نے بظاہر غزہ کو ہر طرح سے برباد کرکے رکھ دیا۔ ملبے کے ڈھیر، ان میں دبی ہزاروں لاشیں اور پھر لاکھوں زندہ لاشیں۔ مگر اسرائیل اس قدر خوفزدہ ہے کہ فوج کو اب نئے احکامات دیے گئے ہیں کہ لکیر کے دوسری جانب کوئی بچہ پتنگ بھی اڑائے تو اس پر بمباری کر دو۔ جانے اس پتنگ کے پیچھے کیا سازشی شرارت ہو؟

لیکن اب جو کچھ بھی غزہ سے اسرائیل کی جانب دھیرے دھیرے بڑھ رہا ہے اسے کسی ہتھیار سے فی الحال نہیں روکا جا سکتا۔ وہ شے ہے کچرہ اور ملبہ۔ زخمی قدرت کی خاموش پیش قدمی خود اسرائیلیوں کی صحت محاصرے میں جکڑ رہی ہے۔

غزہ اور اسرائیل بحیرہ روم کے کنارے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ یعنی ان کا ساحل، موسم اور زیرِ زمین قدرتی پانی کے ذخائر باہم پیوست ہیں۔ غزہ کے برقی اور صحت و صفائی نظام کی مکمل بربادی کے بعد اب روزانہ لگ بھگ ایک لاکھ مربع میٹر کچرہ اور فضلہ براہِ راست سمندر میں جا رہا ہے۔ چونکہ بحیرہ روم کی اس ساحلی پٹی پر ہوا عموماً جنوباً شمالاً چلتی ہے لہذا یہ کچرہ غزہ سے اسرائیل کی جانب........

© Daily Urdu