menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Brics Ka Sharmila Ittehad Kab Bebak Hoga?

55 0
15.09.2026

برکس کا شرمیلا اتحاد کب بے باک ہو گا؟

نئی دلی میں گیارہ ممالک پر مشتمل تنظیم برکس کے اٹھارویں دو روز سربراہ اجلاس کی واحد کامیابی مشترکہ اعلان پر اتفاق ہے۔ گذشتہ مئی میں برکس وزرائے خارجہ کی کانفرنس ایران اور متحدہ عرب امارات کے مابین کشیدگی کے سبب کسی اعلان نامے پر متفق نہیں ہو سکی تھی۔ دلی سربراہ اجلاس کا اعلامیہ اس لیے جاری ہو سکا کہ الفاظ کا چناؤ پھونک پھونک کے کیا گیا تاکہ کسی رکن کے جذبات و مفادات "مجروح" نہ ہو جائیں۔

مثلاً اسرائیل، امریکا، ایران یا کسی عرب ملک کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے فریقین "تحمل" سے کام لیں۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا بلاواسطہ ذکر کچھ یوں کیا گیا کہ ہمیں سویلین جوہری تنصیبات پر جانے بوجھے حملوں پر تشویش ہے۔ یوکرین روس جنگ کے بارے میں کسی فریق کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ "بین الاقوامی تنازعات کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت بات چیت اور سفارت کاری" سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکا کا نام لیے بغیر من مانے عالمی ٹیرف نافذ کرنے کی پالیسیوں کی بھی مذمت کی گئی۔

صرف فلسطین کے بارے میں قدرے کھل کے بات کی گئی کہ یہ اجلاس مقبوضہ فلسطین کے جغرافیے و آبادی میں پرتشدد تبدیلی اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل غزہ میں نسل کشی روکے اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کے لیے بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کو آزادانہ کام کرنے دے۔ اجلاس نے فلسطینی اتھارٹی کو اقوامِ متحدہ........

© Daily Urdu