menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aslahe Ki Daur Ka Pait Kabhi Nahi Bhare Ga

36 0
02.05.2026

اسلحے کی دوڑ کا پیٹ کبھی نہیں بھرے گا

کسی کو یہ جاننا ہو کہ انسان اور انسانوں کی تشکیل میں ریاستیں آپس میں کس قدر بدگمان اور حاسد ہیں تو فی زمانہ عسکریت کی عالمی دوڑ پر نگاہ رکھنے والے موقر اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کی ششماہی و سالانہ رپورٹیں پڑھنا کافی ہے۔

سال دو ہزار پچیس کی ہتھیار بند رپورٹ کے مطابق ہر برس کی طرح اس سال بھی ہتھیاروں کی تجارت میں لگ بھگ تین فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ یعنی دو اعشاریہ اٹھاسی ٹریلین ڈالر کے ہتھیار خریدے اور بیچے گئے۔ گویا دنیا کے ہر انسان کے تحفظ کے نام پر صرف ایک برس میں فی کس ساڑھے تین سو ڈالر ہتھیاروں میں جھونک دیے گئے۔ یہ رقم مجموعی عالمی اقتصادی پیداوار کے ڈھائی فیصد کے برابر ہے۔ دو ہزار نو کے بعد کسی ایک سال میں اسلحے پر اتنا پیسہ نہیں لگایا گیا۔ یورپ کے دفاعی اخراجات میں صرف ایک برس میں چودہ فیصد اور ایشیا و بحرالکاہل خطے کے دفاعی اخراجات میں آٹھ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی سطح پر دو ہزار پچیس میں جتنے اخراجات ہوئے ان میں سے اٹھاون فیصد پانچ ممالک نے کیے (امریکا، چین، روس، جرمنی، بھارت)۔

امریکا ہر سال کی طرح دو ہزار پچیس میں بھی دفاعی اخراجات کا گرو رہا۔ امریکا کا دفاعی بجٹ نو سو چون بلین ڈالر تھا جو یکے بعد دیگرے چھ ممالک کے مجموعی دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ چین نے اس عرصے میں دفاع کے نام پر امریکا سے تین گنا کم یعنی........

© Daily Urdu