Akele Tension Kyun Lena
اکیلے اکیلے ٹینشن کیوں لینا؟
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فتحی برول نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت توانائی کے سب سے سنگین تاریخی بحران سے گزر رہی ہے۔ آبنائے ہرمز بند ہونے سے دنیا کو تیرہ ملین بیرل روزانہ کا خسارہ درپیش ہے اور اس ہر شعبہ ہائے زندگی پر سنگین اثر پڑتا جائے گا۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی انیس سو تہتر کے تیل کے بحران جیسے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے قائم ہوئی تھی۔ رکن ممالک کے تعاون سے ایجنسی کے پاس ایک سو چار بلین بیرل اور نجی سیکٹر کے پاس چھ سو ملین بیرل تیل کا ایمرجنسی زخیرہ موجود ہے۔ گذشتہ ماہ ایجنسی نے تیل کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کیلئے اپنے زخیرے میں سے چار سو ملین بیرل تیل عالمی منڈی میں ریلیز کیا۔ تاکہ کم ازکم دو ہفتے تک قیمتیں قابو میں رہیں۔
سب جانتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے راستے عالمی ضروریات کا بیس تا پچیس فیصد تیل اور کم و بیش اتنی ہی مائع گیس گزرتی ہے۔ اگر آج ہرمز بحال بھی ہو جائے تب بھی امریکی محکمہ دفاع کے مطابق راستے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ یعنی مستقبلِ قریب میں تیل، گیس اور کھاد کی قیمتیں معمول پر آنے کا امکان کم ہے۔ یوریا کے سب سے بڑے عالمی امپورٹر بھارت نے گذشتہ روز ہی پچیس لاکھ ٹن کھاد دوگنی قیمت پر امپورٹ کرنے کا ٹینڈر دیا ہے۔ بھارت سالانہ ایک کروڑ ٹن یوریا خریدتا ہے۔
اس میں سے پچاس فیصد خلیج سے آتی ہے۔ جبکہ پاکستان مصنوعی کھاد کے معاملے........
