menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mausamiyati Tabdeeli Aur Pakistan Ki Baqa

7 0
latest

موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان کی بقا

گزشتہ چند سالوں سے جب بھی مارچ کا مہینہ رخصت ہوتا ہے، یوں لگتا ہے جیسے ہم نے سیدھے مئی کے سلگتے ہوئے تنور میں قدم رکھ دیا ہو۔ موسموں کا یہ مزاج، جو کبھی دھیما اور متوازن ہوا کرتا تھا، اب اس بوڑھے مزاج کی طرح چڑچڑا ہو چکا ہے جو بن بتائے کبھی غصے سے لال ہو جاتا ہے اور کبھی زار و قطار رونے لگتا ہے۔ ہم سب اس بدلاؤ کو محسوس کر رہے ہیں، لیکن شاید ہم اس حقیقت کا ادراک نہیں کر پا رہے کہ یہ صرف "گرمی کی شدت" نہیں، بلکہ یہ ہماری دھرتی کی بقا کا وہ مقدمہ ہے جو اب وقت کی عدالت میں آخری سماعت پر پہنچ چکا ہے۔

ادبی حلقوں میں کبھی ساون کی رم جھم پر غزلیں لکھی جاتی تھیں اور ابرِ کرم کے گیت گائے جاتے تھے، مگر اب جب بادل گرجتے ہیں تو دلوں میں رومان کے بجائے ایک مبہم سا خوف دستک دینے لگتا ہے۔ وہ بارشیں جو کبھی زندگی کی علامت تھیں، اب اپنے ساتھ تباہی کا تازیانہ لے کر آتی ہیں۔ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کس طرح بپھرے ہوئے پانی نے بستیوں کی بستیاں صفحہ........

© Daily Urdu