menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Par Hamla, Dushman Hazar Baar Soche Ga

27 0
15.03.2026

پاکستان پرحملہ، دشمن ہزاربارسوچے گا

خواب تولوگ رات کو دیکھتے ہیں لیکن دن کی روشنی میں بھی خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں۔ دن بارہ بجے اگرکوئی پاکستان کے اگلے نمبریااس پرایران جیسے کسی حملے کاخواب دیکھے تواس میں تعجب اورپریشانی کی کیابات؟ پاکستان فتح کرنے کے خواب تومودی اورموذیوں نے بھی بہت دیکھے۔

لاہورمیں صبح کے ناشتے اوراسلام آبادمیں دوپہرکے کھانے کے خواب توابھی نندن کے بھائی پاکستان بننے کے بعدسے ہی دیکھ رہے ہیں یہ الگ بات کہ غلطی سے پاکستان کارخ کرنے والے ابھی نندوں کے پینٹ پتلون آج بھی پاکستان میں گیلے لٹک رہے ہیں۔ آپ کویادہوگابھارت کے علاوہ ہمارے پڑوس میں مودی کے یاروں نے بھی باب خیبرفتح کرنے کے ساتھ اٹک پل پرافغانی وطالبانی پرچم لہرانے کے بڑے خواب دیکھے تھے پھران کے خواب جس طرح خواب بن کررہے وہ ایک الگ کہانی ہے۔ اگرتاریخ اٹھاکردیکھیں ہماری توزندگی ہی ایسے بے ہودہ خواب دیکھنے والے عجوبوں کے درمیان گزری ہے۔

ایران پرامریکہ واسرائیل کے حملے کے بعدجولوگ پاکستان کے اگلے نمبرکی پیشنگوئیاں یاچہ مگوئیاں کررہے ہیں لگتاہے ان چمونوں کاتعلق بھی انہی عجوبوں کے قبیل سے ہے۔ دن کی روشنی میں ایسے خواب دیکھنے والوں کی اطلاع اورتسلی کے لئے بس اتناہی عرض ہے کہ عقل کے دشمنو۔ پاکستان نہ توکوئی شام، لبنان، عراق اورلیبیاہے اورنہ ہی یہ کوئی ایران ہے کہ امریکہ اوراسرائیل ایران کے........

© Daily Urdu