menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Par Halma, Pakistan Ka Kya Qasoor Hai?

43 0
28.03.2026

ایران پر حملہ، پاکستان کا کیا قصور؟

ایران سے محبت وعقیدت کی آڑمیں کراچی سے گلگت تک جوگھناؤناکھیل کھیلاگیاوہ نہ صرف افسوسناک بلکہ شرمناک بھی ہے۔ کیالوگ اپنے ملک اوروطن کے ساتھ ایساکام اورسلوک کرتے ہیں۔ ریاست توماں جیسی ہے بھلاماں کوکوئی پتھرمارکرآگ لگاتاہے؟ جن بدبختوں نے کراچی، اسلام آباداور گلگت سمیت ملک کے دیگرشہروں وعلاقوں میں جلاؤگھیراؤکرکے پاک فوج کے جوانوں اوربے گناہ شہریوں کونشانہ بنایاانہوں نے اصل میں ملک نہیں بلکہ اس ماں پرحملہ کیاجس ماں نے انہیں ہرمشکل میں تحفظ اورسایہ دیا۔

ماں کے تولوگ پاؤں چومتے ہیں ان ظالموں نے ماں کوآگ لگادی۔ ماں سے محبت جس طرح ایمان کاحصہ ہے اسی طرح ملک سے محبت یہ بھی ایمان والوں کاشیوہ ہے۔ بے ایمان کیاجانیں کہ ماں اورریاست سے محبت کیاہوتی ہے؟ ہم نے توجب سے ہوش سنبھالاہے تب سے ایک ہی بات اپنے بزرگوں میں دیکھی اوران سے سیکھی ہے کہ ایمان واسلام کے بعدپاکستان سے آگے ومقدم کچھ نہیں۔ برسوں سے اسی پاکستان کاکھاپی کرسانڈبننے والے ان احسان فراموشوں سے توگلی میں پھرنے والے وہ کتے ایک نہیں ہزارولاکھ درجے بہترہیں جوروٹی کے چندٹکڑوں پرکم ازکم گلی اورمحلے کی حفاظت وچوکیداری توکرتے ہیں۔

جہاں انسان کھاتاپیتااوررہتاہو وہاں وہ ایساکام نہیں کرتا، بھلااپنے گھرکوبھی کوئی آگ لگاتاہے۔ یہ کیسے انسان ہیں جنہیں اپنے گھرکی بھی پرواہ نہیں۔ دوسرے ممالک اورشخصیات سے محبت یہ کوئی بری بات نہیں، اکثرلوگ اپنے ممالک کے ساتھ دوسرے ممالک کونہ صرف........

© Daily Urdu