menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ghaza Mein Aman Ka Khwab

21 1
31.01.2026

عراق، شام، لیبیااورافغانستان میں خون کی ندیاں بہانے کے بعدجولوگ اب ایران کوانسانی خون سے رنگین کرنے کے درپے ہیں، نادان ایسے لوگوں سے یہ امیداورتوقع رکھے بیٹھے ہیں کہ وہ فلسطین میں امن قائم کریں گے۔ میربھی کیاسادہ ہیں بیمارہوئے جس کے سبب۔ اسی عطارکے لڑکے سے دوالیتے ہیں۔ امت مسلمہ کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہ بیماراورتباہ جن کی وجہ سے ہوئی مسلم حکمران آج انہی عطارکے لڑکوں سے دوالینے کے چکرمیں ہیں۔ ایک طرف غزہ بورڈآف پیس کے نام پرامن کاچورن بیچنے کاپروگرام بنایاجارہااوردوسری طرف ایران پرحملے کے لئے پرتولے جارہے ہیں۔

مسٹرٹرمپ اوراس کے یاراگردنیامیں امن کے قیام کے لئے اتنے مخلص اورسنجیدہ ہیں توپھرعراق، لیبیااورافغانستان کے بعدایران پرچڑھ دوڑنے کے لئے یہ بے تابی کیوں؟ خداکرے کہ غزہ بورڈآف پیس کے ذریعے فلسطین میں قیام امن کے بارے میں مسلم دنیاکے نادان حکمرانوں اوربادشاہوں کی یہ امیدیں، توقعات، تسلیاں اوراندازے درست ثابت ہوں لیکن ایساہوتادکھائی نہیں دے رہا۔ یہودوہنودکی چالبازیوں اورچالاکیوں سے واقف لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان سے نہ پہلے خیرکی کوئی توقع تھی اورنہ اب ان سے کسی اچھائی کی کوئی امیدہے۔

مسلم حکمران مسٹرٹرمپ کوامن کاعلمبردارکہیں یاامن نوبل انعام کاحقدارپریہ سب ایک بات یادرکھیں کہ مسٹرٹرمپ اورامریکہ کاامن صرف اپنے مفادات تک محدودہوتاہے۔ جہاں ان کے مفادہوں وہاں یہ پھرثالث بھی بن جاتے ہیں اورانسانیت کے غم خواربھی لیکن جہاں ان کاکوئی........

© Daily Urdu