Bimarion Se Bachao, Sirf Ilaj Kafi Nahi
بیماریوں سے بچاؤ، صرف علاج کافی نہیں
اس دنیا باالخصوص ہمارے ہاں پچھلے چندسالوں سے ہارٹ اٹیک، کینسر، گردوں، شوگراوربلڈپریشرکی بیماریاں جس رفتارسے بڑھنے اورپھیلنے لگی ہیں یہ نہ صرف افسوسناک بلکہ انتہائی تشویشناک بھی ہے۔۔ پہلے کہیں سومیں ایک دوافرادان بیماریوں کاشکارہوتے تھے مگراب صورتحال صرف مختلف نہیں بلکہ مکمل طورپرالٹ ہے۔ اس ملک میں شوگراوربلڈپریشرکی بیماریاں تواب اس قدرعام ہے کہ کوئی گھراوردران سے محفوظ نہیں۔
آج ہرگھراوردرپراورکچھ آپ کوملے یانہ لیکن شوگر، گردوں، پراسٹیٹ اوربلڈپریشرکاکوئی نہ کوئی دکھیاراآپ کوضرورملے گا۔ موجودہ حالات اوردورمیں کوئی گھران بیماریوں سے خالی نہیں۔ شوگراوربلڈپریشرکی بیماری توعام سے بھی عام ترہے۔ ہرخاندان اورگھرمیں کوئی نہ کوئی شخص اورفردایساضرورہوگاجوشوگراوربلڈپریشرکے عذاب سے گزررہاہوگا۔ کہنے کوتوشوگراوربلڈپریشرکے الفاظ بہت ہلکے ہیں لیکن یہ دونوں بیماریاں اتنی خطرناک اوراس قدرظالم ہیں کہ وقت پراگران کاعلاج اورپرہیزنہ کیاجائے تویہ دونوں بیماریاں اچھے بھلے انسان کوبھی شدیداذیت وتکلیف کے ساتھ عمربھرکی معذوری اور قبرکے دہانے تک پہنچاسکتی ہیں۔
ایبٹ آبادمیں ہمارے بھائیوں جیسے ایک دوست ہیں ڈاکٹرعاطف حمیدجوایوب میڈیکل کمپلیکس میں شوگرسپیشلسٹ ہیں۔۔ یاردوستوں اوررشتہ داروں کے چیک آپ کے سلسلے میں اکثران سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ وہ کہتے ہیں شوگربیماری ضرورہے پریہ کوئی قاتل نہیں۔ اس بیماری کودشمن اورقاتل ہم نے خودبنایاہواہے۔ مستقل علاج کے ساتھ پابندی کے ساتھ اگرشوگروالی اشیاء سے پرہیزکی........
