menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sigmund Freud: University Ka Zamana Aur Cocane Ki Kahani (1)

20 0
20.05.2026

سگمنڈ فرائڈ: یونیورسٹی کا زمانہ اور کوکین کی کہانی (1)

علم نفسیات کے طالب علم سگمنڈ فرائڈ کے کام کو پڑھے اور سمجھے بغیر ادھورے سمجھے جاتے ہیں۔ سگمنڈ فرائڈ جدید علم نفسیات کے نہ صرف بانی تھے بلکہ اپنے آپ میں ایک مکتبہ فکر تھے۔ دنیا بھر میں لاکھوں ماہرین نفسیات تحقیقی مقالہ لکھ رہے ہیں۔ لاکھوں ماہرین سینکڑوں پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں مگر یہ لوگ فرائڈ کو پڑھے بغیر آگے بڑھنے کا وہم وگمان بھی نہیں کرسکتے۔ کہتے ہیں دنیا میں تین لوگ ایسے گزرے ہیں جنھوں نے اپنے افکار سے تاریخ کے دھارے کو پلٹ کر رکھ دیا تھا۔ "کارل مارکس، ڈارون اور سگمنڈ فرائڈ"۔

سگمنڈ فرائڈ نے شعور اور لاشعور کی سائنسی وضاحت پیش کی۔ فرائڈ نے جنسی توانائی کا تفصیل سے جائزہ پیش کیا۔ یہ سگمنڈ فرائڈ ہی ہے جس نے سیکشوئلٹی (سیکس) کے انسانی زندگی پر گہرے اثرات کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ جس نے تہذیب کی کہانی جذبات کی زبان سے بیان کی۔ فرائڈ کے کام کو پڑھنے سے بڑی عیاشی کیا ہوسکتی ہے کہ انسان فرائڈ کے لفظوں کے عقب میں اپنی ہی ذات کے پردے چاک کررہا ہوتا ہے۔ وہ اپنی ذات کے ان گوشوں سے روبرو ہورہا ہوتا ہے جو ہمیشہ سے اس کی آنکھوں سے اوجھل رہے ہوتے ہیں۔

ہم فرائڈ کے کام کو تفصیل سے دیکھیں گے فی الحال آئیے ہم فرائڈ کی داستان وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں پر اس کا اختتام کیا تھا۔ سگمنڈ فرائڈ کو ڈگری مکمل کرنے میں 8 سال کا طویل عرصہ لگ گیا۔ دراصل فرائڈ میں سیکھنے کی بے پناہ چاہ اور تجسس کی نہ ختم ہونے........

© Daily Urdu