Halaat e Hazra Ka Aaina
حالاتِ حاضرہ کا آئینہ
پاکستان اس وقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ہر دن نئے چیلنجز اور نئی امیدیں ساتھ ساتھ جنم لے رہی ہیں۔ ایک طرف معاشی استحکام کے دعوے اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تو دوسری طرف مہنگائی، توانائی بحران اور عوامی مشکلات روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہ وہ حقیقت ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ عام آدمی کی زندگی ابھی تک دباؤ اور بے یقینی کا شکار۔
ملک کی معیشت کے حوالے سے حالیہ دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت نے ایک بار پھر امید اور خدشات دونوں کو جنم دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اصلاحات اور مالی نظم و ضبط کے دعوے ضرور........
