menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qaumi Ajaib Ghar

28 0
23.07.2026

اگر کبھی اس ملک میں سیاحت کو سچ میں فروغ دینا مقصود ہو تو میرا مشورہ ہے کہ اسلام آباد میں ایک عظیم الشان "قومی عجائب گھر برائے جھوٹ و پروپیگنڈہ" تعمیر کیا جائے جس کے باہر سنگِ مرمر پر سنہری حروف میں لکھا ہو "یہاں وہ تمام سچ محفوظ ہیں جو پہلے جھوٹ تھے اور وہ تمام جھوٹ بھی جو کبھی سچ کہلاتے تھے"۔ پروپیگنڈہ کا باوا آدم نازیوں کا وزیر اطلاعات جوزف گوئبلز تھا لیکن ہم نے اس شعبے میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

اندر داخل ہوں تو پہلے ہال میں ایک عجیب مشین رکھی ہو۔ آپ اس میں کوئی بھی افواہ ڈالیں مثلاً فلاں شخص دین کا دشمن ہے، فلاں قوم کی نفسیات میں ریاست سے بغاوت شامل ہے، فلاں سیاستدان غیر ملکی ایجنٹ ہے، فلاں فرقہ اسلام سے خارج ہے۔ مشین صرف ایک بٹن "Repeat" کو بار بار دبانے کا تقاضہ کرے۔ آپ بٹن دباتے جائیں، مشین افواہ کو بار بار دہراتی جائے اور چند منٹ بعد سامنے سے ایک پرچی برآمد ہو جس پر لکھا ہو کہ بیشک تمام قرائن سے ثابت ہوا کہ یہی حقیقت ہے۔ یہ مشین بیرون ملک سے درآمد نہیں کرنا پڑے گی اس کے مقامی مینوفیکچررز پہلے ہی موجود ہیں۔

دوسرے ہال میں ایک عدالت ہو جہاں ملزم کا جرم نہیں صرف اس کے خلاف لگنے والا نعرہ سنا جائے۔ اگر نعرہ جذباتی ہو تو گواہوں کی ضرورت نہیں۔ اگر اس میں مذہب، قوم، غیرت یا حب الوطنی شامل ہو تو ثبوت پیش کرنا توہینِ عدالت تصور ہو۔ یہاں منصور حلاج کو ایک کردار میں ڈھال کر پیش کیا جائے۔ ان سے کوئی نہیں پوچھے گا کہ انہوں نے کیا کہا تھا صرف یہ پوچھا جائے گا کہ لوگوں نے ان کے بارے میں کیا سنا تھا۔ بغداد کے درباری علماء نے عباسی خلیفہ مستعصم باللہ کو یہ کہہ کر منصور حلاج کے ٹکڑے ٹکڑے کروا دیئے کہ وہ انا الحق کا نعرہ لگا کے خدائی کا........

© Daily Urdu