Must Do Thing
اکتوبر سے موسم بدلنا شروع ہوتا ہے۔ سیاسی درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلی واقع ہوگی اور گرمجوشی سرد مہری میں ڈھلنا شروع ہو سکتی ہے۔ اگلے چند ماہ فیصلہ کن ہیں۔ معاملات انتہائی سطح پر سنجیدہ ہیں۔ صوبوں کی بابت صرف دباؤ ہی نہیں بلکہ ضد ہے یا Must Do Thing ہے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے لیے معاملات سنگین ہیں۔ یہ بات دہرانے یا بتانے کی ضرورت نہیں کہ سیاسی بساط پر شطرنج کے کچھ مہرے جو ابھی ڈبہ بند ہیں وہ بوقت ضرورت بساط پر سجائے جا سکتے ہیں۔ کسی کی ہار کسی کی جیت ہوتی ہے۔ خلا کو کوئی نہ کوئی پُر کرتا ہے۔
ہاں، البتہ چند ماہ کی مہلت موجود ہے۔ اس دوران اگر دو حکمران جماعتوں نے مصالحتی اپروچ اپناتے ہوئے سرنڈر کر دیا تو وہ اسی تنخواہ پر........
