Hausion Ki Tareekh
حوثی ملیشیا یمن کے شمال میں متحرک ہے جسے ایران کی حمایت حاصل ہے۔ ان کو پیار سے ایرانی پراکسی کہا جاتا ہے۔ ان کی تاریخ تیرہ سو سال پرانی ہے۔ یہ خود کو زیدیہ کہلواتے ہیں اور اپنا سلسلہ زید بن علی بن حسین بن علیؑ سے جوڑتے ہیں۔ ان کے ہاں امام زین العابدین (علی ابن حسین) کے بعد ان کے بیٹے زید ابن علی امامت کا درجہ رکھتے ہیں۔ یہ پانچ اماموں کے قائل ہیں۔ عقائد بنیادی طور پر سنی مسلمان والے ہیں اور نماز بھی سنی طریقے سے ادا کرتے ہیں۔ البتہ کچھ عقائد شیعہ مسلمان والے ہیں اور خود کو یہ ایران کے قریبی سمجھتے ہیں۔
ان کے ہاں زید ابن علی کی تحریک ان کو لڑنے کا عزم فراہم کرتی ہے۔ زید ابن علی، زین العابدین (ع) کے فرزند تھے جنہوں نے جنگ کربلا کے اٹھارہ سال بعد بنو امیہ کی حکومت کے خلاف خروج کیا۔ انہوں نے پچاس ہزار کا لشکر تیار کیا اور سب سے اپنے لیے بیعت حاصل کی۔ دو روز تک زید کے لشکر اور اموی فوج کے درمیان جنگ کے بعد آخرکار زید کی شہادت ہوئی۔ ان کے سر کو ان کے تن سے جدا کرکے اسے شام میں اموی بادشاہ ہشام بن عبد الملک کے پاس بھیج دیا جس نے ان کے مردہ جسم کو سولی پر لٹکا دیا۔
سنہ 63 تک آل سعود اور یمن کے مابین اچھے تعلقات رہے۔ ستمبر 1962 میں........
