Desi Bande Wastay Desi Commode Zaroori Aye
دیسی بندے واسطے دیسی کموڈ ضروری اے
ہمارا ایک جٹ دوست ہے۔ سیالکوٹ کے نواح ڈالو والی گاؤں میں رہتا تھا۔ رقبہ زرعی تھا، اس نے کافی سارا بیچا اور ڈیفنس فیز سکس لاہور میں کنال کا جدید گھر بنوایا۔ کچھ دن پہلے وہ سیالکوٹ سے فیملی لے کر لاہور شفٹ ہوگیا۔ مجھے کال کرکے کہتا کہ مہدی، بھابھی کو لے کر گھر آؤ، فیملی سے ملوانا ہے۔ ہم دونوں چلے گئے۔ گھر ظاہر ہے ماڈرن ہے اور انٹیرئیر ڈیزائننگ بھی پروفیشنل نے کی ہے لہذا ہر شے خوبصورت اور سٹیٹ آف دی آرٹ تھی۔ میں نے دیکھ کر کہا "چوہدری تو نے لگتا سارے مربعے بیچ کے گھر پر لگا دیے ہیں"۔ بولا "چھڈ یار، مزہ نہیں آیا شاہ، اے پ چ بہت ہی سوہنا اے۔ شو پیس ہے گا۔ ویخن واسطے ٹھیک اے، رہن واسطے نہیں، ہتھ لایاں ہر شے میلی ہو جاندی اے"۔
مجھے ہنسی آ گئی۔ کہاں دیہات کا جٹ اور کہاں جدید خوبصورت گھر جس کے سوئچز بھی الیکٹرک ٹچ پینل والے تھے۔ بیگم اور بھابھی کچن میں آپس میں........
