Riwayati Degree Ke Sath Jadeed Skills Par Mushtamil Nisab
روایتی ڈگری کے ساتھ جدید سکلز پر مشتمل نصاب
والد مرحوم نے ایک بار کہا تھا کہ اگر تعلیم اچھا انسان نہ بنا سکے تو پھر ڈگری لینا بےکار ہے کیونکہ پیسے تو ریڑھی پر شربت بیچنے والا بھی کما لیتا ہے۔ اگر ریڑھی پر شربت بیچنے والے کا اخلاق ڈگری ہولڈر سے بہتر ہے تو وہ بطور انسان کامیاب ہے۔ یہی بات اگلے روز بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس میں پروفیشنل سائیکالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر خاور بلال بیگ نے کی۔ بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر، کموڈور (ر) عمران افتخار نے کالم نگاروں کے ایک وفد کو بحریہ یونیورسٹی کا وزٹ کروایا جہاں طلبا کے مستقبل اور تعلیمی مسائل پر خوب نشست رہی۔
اس موقع پر شہزاد چودھری نے سوال اٹھایا کہ یونیورسٹیز سے ڈگری لینے والے طلبا کو مارکیٹ میں ملازمت ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انڈسٹری کے حالات، ملازمتوں کی کمی، ملک کی آبادی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بےروزگاری بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعات کو اب اس حوالے سے بھی لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔ جس پر ڈاکٹر خاور بلال نے کہا کہ روزگار کی فراہمی انڈسٹری اور ریاست کا کام ہوتا ہے۔ جامعات........
