menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Masnoi Zahanat: Maholiyati Baqa Ki Nai Umeed

31 0
26.03.2026

مصنوعی ذہانت: ماحولیاتی بقا کی نئی امید

گزشتہ چند برس سے موسموں کا مزاج تیزی سے بدل رہا ہے۔ کہیں بن مانگی بارشیں بستیوں کی بستیاں بہا لے جاتی ہیں تو کہیں سورج کی تمازت مٹی کا سینہ چاک کر دیتی ہے۔ پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک گلوبل وارمنگ میں محض ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود اس کے بدترین اثرات جھیل رہا ہے۔ یہ صورتحال محض "موسمی تبدیلی" نہیں بلکہ زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکی ہے۔ ایسے میں جہاں روایتی طریقے ناکام نظر آ رہے ہیں وہاں "مصنوعی ذہانت" یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس مسیحا بن کر ہماری مدد کر سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی محض کمپیوٹر پروگرامنگ کا نام نہیں بلکہ یہ ڈیٹا کے اس سمندر کو سمجھنے کی صلاحیت ہے جسے انسانی دماغ شاید برسوں میں بھی حل نہ کر سکے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں اے آئی کا سب سے بڑا ہتھیار "پیشن گوئی" ہے۔ ماضی میں ہمارے پاس سیلاب یا خشک سالی کا اندازہ لگانے کے لیے وسائل بہت محدود تھے لیکن اب اے آئی کے الگورتھمز سیٹلائٹ کی تصاویر اور زمین کے درجہ حرارت کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے ہفتوں پہلے بتا سکتے ہیں کہ کہاں سے کتنا بڑا خطرہ ہماری جانب بڑھ رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اے آئی کی مدد سے قدرتی آفات کی بروقت اطلاع دینے سے جانی و مالی........

© Daily Urdu