Digital Pakistan: 2 Kharab Se Ziada Kamane Walay Pakistani Naujawan
ڈیجیٹل پاکستان: دو کھرب سے زیادہ کمانے والے پاکستانی نوجوان
جس وقت ہم پاکستان کی معاشی بدحالی اور ڈالرز کی قلت کا رونا رو رہے ہیں تو عین اسی وقت ہمارے ملک کے گلی کوچوں میں بیٹھے نوجوان اپنے لیپ ٹاپس کے ذریعے ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا اعتراف اب عالمی ادارے بھی کرنے لگے ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں فری لانسر کا چوتھا بڑا ملک بن چکا ہے۔
ہماری "ڈیجیٹل لیبر" نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائے جو کہ معمولی رقم نہیں ہے۔ جہاں روایتی صنعتیں جمود کا شکار ہیں وہاں ہماری "ڈیجیٹل لیبر" نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا اصل اثاثہ اس ملک کی نوجوان نسل ہے۔ یہ وہ نوجوان ہیں جنہوں نے نہ کسی سرکاری نوکری کا انتظار کیا اور نہ ہی ملکی حالات کے پیشِ نظر ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھے رہے بلکہ اپنی مہارت کو عالمی منڈی میں بیچ کر ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمایا۔
پاکستانی روپے میں اس رقم کا حجم دیکھا جائے تو یہ 2 کھرب 38 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقم اتنی بڑی ہے کہ کئی چھوٹے محکموں کے سالانہ بجٹ اس کے سامنے ہیچ نظر آتے ہیں۔ فری لانسنگ اب محض ایک "پارٹ ٹائم" مشغلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک مکمل صنعت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ سے لے کر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ تک اور مواد نویسی سے لے کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے پیچیدہ ماڈلز تک........
