menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Cholistan Ki Rait Par Umeed Ka Safar

37 0
13.08.2026

چولستان کی ریت پر امید کا سفر

صحرائے چولستان کی وسیع و عریض ریت کے سمندر میں زندگی کے آثار کو برقرار رکھنے اور اسے ایک بار پھر سرسبز و شاداب بنانے کا عزم دیوانے کا خواب ہی سہی لیکن ناممکن ہرگز نہیں ہے۔ جب بھی وطنِ عزیز کے قدرتی حسن، نایاب جنگلی حیات اور قدیم صحرائی کلچر کے تحفظ کی بات ہو تو ہمارے ادارے اور محافظ ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ بظاہر ویران ٹیلے اپنے اندر کئی خوبصورت داستانیں سمیٹے ہوئے ہیں۔ انہی میں ایک داستان اس قدیم صحرا کے اصل کلچر اور ماحول کو برقرار رکھنے والوں کی بھی ہے۔

روہی کی پیاسی دھرتی پر ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاک فوج اور ہوبارہ فاونڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے مابین اشتراکِ عمل سے شاندار اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو نہ صرف ماحولیاتی توازن کی بحالی کی روشن مثال ہیں بلکہ حب الوطنی اور فرض شناسی کا ایک ایسا درخشاں ستارہ ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے امید کا استعارہ بن گیا ہے۔ یہ کوششیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ جب خلوصِ نیت اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے تو صحراوں میں بھی ہریالی کے پھول........

© Daily Urdu