China Ka Youtube Aur Pakistani Naujawan
چین کا "یوٹیوب" اور پاکستانی نوجوان
اس میں دو رائے نہیں کہ دور حاضر کی تیز رفتار ڈیجیٹل دنیا میں روزگار اور اظہارِ رائے کے پیمانے بدل چکے ہیں۔ ماضی میں نوجوان سرکاری نوکریوں یا روایتی کاروبار کے حصول کے لیے برسوں دھکے کھاتے تھے لیکن اب انٹرنیٹ نے اسمارٹ فون رکھنے والے ہر فرد کو عالمی منڈی تک رسائی دے دی ہے۔ پاکستان میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کا رجحان کافی پرانا ہے اس لیے ان پلیٹ فارمز پر مقابلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سخت ہوتا جا رہا ہے۔
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی بھرمار نے اس میدان کو اس حد تک سیر کر دیا ہے کہ اب نئے آئیڈیاز کے ساتھ نیا کانٹنٹ سامنے لانا اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنا کٹھن مرحلہ بن چکا ہے۔ ان حالات میں ڈیجیٹل میڈیا کے افق پر ایک نیا، منفرد اور طاقتور پلیٹ فارم ابھر کر سامنے آ رہا ہے جسے دنیا بھر میں "چین کا یوٹیوب" کہا جاتا ہے۔ اس کا نام بلی بلی (Bilibili) ہے۔ یہ پلیٹ فارم تفریح اور معلومات کا بڑا ذریعہ ہے لیکن اس کا ایک اہم پہلو بھی موجود ہے۔ یہ پلیٹ فارم پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک ایسی ڈیجیٹل منڈی ثابت ہو سکتا ہے جہاں ابھی مقابلہ نہ ہونے کے برابر ہے اور ترقی کے امکانات بے پناہ ہیں۔
سب سے پہلا سوال تو یہی ہے کہ Bilibili دراصل ہے کیا اور یہ دیگر ویڈیو ایپس سے کس طرح مختلف ہے۔ یاد رہے کہ چین میں گوگل اور یوٹیوب سمیت مغربی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد ہے لیکن چین کی اپنی آبادی ڈیرھ ارب کے لگ بھگ ہے۔ ڈیرھ ارب کی اس........
