Barhti Mehangai Mein Jadeed Technology Ka Sahara
بڑھتی مہنگائی میں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا
عام آدمی کی سب سے بڑی پریشانی اس کا ماہانہ بجٹ ہے۔ پٹرول کی قیمت میں چند روپے کا اضافہ ہوتے ہی کرائے، دالیں، سبزیاں اور ادویات سمیت سب کچھ اچانک مہنگا ہو جاتا ہے کیونکہ ہماری معیشت کا سارا پہیہ ایندھن پر گھومتا ہے۔ ہر ماہ تنخواہ وہی رہتی ہے مگر اخراجات کا پہاڑ بلند سے بلند تر ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایسے مایوس کن حالات میں اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ شاید کمپیوٹر اور جدید سافٹ ویئرز صرف بڑی کمپنیوں کا کھیل ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کا درست استعمال نہ صرف ریاست اور کاروباری اداروں کو بچت کی راہ دکھا سکتا ہے بلکہ ایک عام شہری کو بھی مہنگائی کے تھپیڑوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس سلسلے میں سب سے پہلی اور براہ راست بچت ٹرانسپورٹ اور ایندھن کے انتظام میں ممکن ہے۔ ہمارے شہروں میں پٹرول کا ایک بڑا حصہ سڑکوں کے جام رہنے، لال بتیوں پر بے مقصد کھڑے رہنے اور غلط راستوں پر ضائع ہو جاتا ہے۔ اسمارٹ ٹریفک سسٹمز سڑکوں پر لگی گاڑیوں کے دباؤ کو خودکار انداز........
