Ai Agents, Insan Ke Kaam Apne Zimme Le Rahe Hain
اے آئی ایجنٹس، انسان کے کام اپنے ذمہ لے رہے ہیں
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں قدم رکھنے والے بہت سے پاکستانی اب بھی یہی سمجھ رہے ہیں کہ یہ تخلیقی کام کے لیے ہے۔ ہمارے یہاں عام طور پر چیٹ جی پی ٹی اور جمینائی سمیت دو چار ٹولز ایسے ہیں جنہیں بنیادی ریسرچ، تخلیق یا تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سچ یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اتنی تیزی سے ترقی کا سفر طے کر رہی ہے کہ اس فیلڈ کے ماہرین بھی ہر روز کچھ نیا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
صنعتی انقلاب کے بعد اب ایک بڑا انقلاب اے آئی کے نام پر آ گیا ہے۔ بنیادی طور پر اے آئی کے دو بڑے استعمال ہیں۔ ایک وہ لوگ ہیں جو اسے بطور تفریح استعمال کر رہے ہیں اور محض ویڈیو یا تصاویر بنا رہے ہیں۔ دوسرے وہ ہیں جو اسے کسی مسئلہ کے حل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جو لوگ اے آئی کو دوسروں کے مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں وہ اس سے پیسے کما رہے ہیں۔
آج دنیا جس تیز رفتاری سے تبدیل ہو رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی اب محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ انسانی زندگی کے ہر شعبے میں فیصلہ سازی اور عمل درآمد کا ایک خود مختار حصہ بن چکی ہے۔ 2026 میں ہم ٹیکنالوجی کی ایک ایسی سطح پر کھڑے ہیں جسے اے آئی کے "جنریٹو" یعنی تخلیقی دور کی بجائے "اینجٹک (Agentic)" دور کہا جا رہا ہے۔ ماضی میں اے آئی صرف معلومات فراہم کرتا تھا لیکن اب یہ "ایجنٹ" کی طرح خود کار انداز میں کام کرنے اور اہداف کو مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس ڈیجیٹل انقلاب کے دور میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے جہاں چیلنجز موجود ہیں وہیں کامیابی اور ترقی کے نئے دروازے بھی کھل رہے ہیں جنہیں بروئے کار لا کر ہم قومی ترقی کی رفتار کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی........
