menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Niyam Se Nilki Talwren Aur Muslehaton Mein Ghiri Muslim Umma

23 1
21.01.2026

ایران کی داخلی سیاست اور حالیہ برسوں میں رونما ہونے والی احتجاجی لہروں کے تناظر میں یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جب بھی تہران کی سڑکوں پر بے چینی کی لہر اٹھتی ہے تو اس کے ڈانڈے سرحدوں کے پار بیٹھے ان قوتوں سے جا ملتے ہیں جو ایران کو خطے میں ایک مضبوط حصار کے بجائے بکھرے ہوئے ریت کے ذروں میں بدلنا چاہتی ہیں۔ امریکی سامراج اسرائیلی اور انڈین انٹیلی جنس کے گٹھ جوڑ نے ایران کے خلاف ایک ایسی "خاموش جنگ" چھیڑ رکھی ہے جہاں ہتھیار گولیوں کی شکل میں نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ٹرینڈز ڈالروں کی ریل پیل اور فکری تخریب کاری کی صورت میں برآمد کیے جاتے ہیں۔ یہ ایجنٹ جو کبھی انسانی حقوق کے لبادے میں اور کبھی جمہوری اقدار کے نام پر ابھرتے ہیں درحقیقت اسی گریٹر اسرائیل کے خواب اور امریکی بالادستی کے ایجنڈے کے مہرے ہیں جس کا مقصد مسلم دنیا کے اس اہم ستون کو کمزور کرنا ہے۔

ایران کی سالمیت پر ہونے والے یہ حملے محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں جس کا مقصد ایرانی عوام کی جائز شکایات کو سیاسی رنگ دے کر ریاست کے خلاف بغاوت میں تبدیل کرنا ہے۔ جب تل ابیب کے تھنک ٹینکس اور واشنگٹن کے خفیہ ایوانوں میں بیٹھے منصوبہ ساز ایرانی معاشرت کے تانے بانے ادھیڑنے کی کوشش........

© Daily Urdu