menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iqtidar Ke Ewano Aur Nai Nasal Ke Darmiyan Barhta Hua Fasla

32 0
07.10.2026

قتدار کے ایوانوں اور نئی نسل کے درمیان بڑھتا ہوا فاصلہ

کبھی کبھی کسی ملک کا سب سے بڑا بحران وہ نہیں ہوتا جو سڑکوں پر نظر آتا دکھائی دیتا ہے بلکہ وہ ہوتا ہے جو لوگوں کی آنکھوں میں اتر چکا ہو۔

پاکستان میں آج مجھے سب سے بڑا بحران یہی دکھائی دیتا ہےحکمران کچھ اور دیکھ رہے ہیں نوجوان genZکچھ اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو شاید لگتا ہے کہ ملک چل رہا ہے حکومتیں بن رہی ہیں اسمبلیاں آباد ہیں بجٹ پیش ہو رہے ہیں تقریریں ہو رہی ہیں اور نظام اپنی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہےلیکن ذرا کسی یونیورسٹی کے طالب علم کے پاس بیٹھ کر دیکھیے کسی ایسے نوجوان سے بات کیجیے جس نے برسوں پڑھائی کی ڈگری حاصل کی نوکری کے لیے درخواستیں دیں اور پھر آخرکار پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جانے کی تیاری شروع کر دی اس سے پوچھیں کہ وہ پاکستان کیوں چھوڑنا چاہتا ہے؟

اس کا جواب شاید کسی سیاسی تقریر سے زیادہ تلخ ہوگا ہر ملک چھوڑنے والا نوجوان یہی کہے جواب دے گا مجھے یہاں اپنا مستقبل نظر نہیں آتایہ ایک جملہ ہے مگر اس کے اندر پوری ریاست کی ناکامی چھپی ہوئی ہے۔

پاکستان کی آبادی اب 25 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور عالمی بینک کے مطابق 2025 میں ملک کی خالص ہجرت کا تخمینہ تقریباً منفی 12 لاکھ 35 ہزار تھا یعنی ملک سے باہر جانے اور اندر آنے والوں کے درمیان ایک بہت بڑا فرق موجود ہے ہم اسے بھی معمول سمجھ کر گزر جاتے ہیں ہمیں شاید اندازہ ہی نہیں کہ جب ایک ملک اپنے نوجوان ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ماہر سائنس دان، استاد، ہنرمند اور کاروباری ذہن کھو دیتا ہے تو وہ صرف افرادی قوت نہیں کھوتا وہ اپنا مستقبل کھوتا ہے اور پھر ہم حیران ہوتے ہیں کہ پاکستان تحقیق میں پیچھے کیوں ہے؟

یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں پیچھے کیوں ہیں؟

انصاف میں دوسرے ملکوں سے پیچھے کیوں ہیں نوجوان مایوس کیوں ہیں؟

نئی نسل سیاست سے بدظن کیوں ہے؟

جواب بہت سادہ ہےکیونکہ ہم نے نوجوانوں کو سننے کے بجائے انہیں استعمال کرنا سیکھ لیا ہےانتخابات میں نوجوان........

© Daily Urdu