Gilgit Baltistan Intikhabat 2026
گلگت بلتستان انتخابات 2026
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا عمل ایک بار پھر پورے شور و غوغا کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی سے لے کر انتخابی مہم تک ہر منظر بظاہر جمہوری سرگرمیوں سے بھرپور دکھائی دیتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی جمہوریت کا سفر ہے یا محض مفادات کے گرد گھومتا ایک پرانا کھیل؟
یہ خطہ اپنی جغرافیائی اہمیت قدرتی وسائل اور حساس آئینی حیثیت کے باعث ہمیشہ مرکزِ نگاہ رہا ہے لیکن افسوس کہ 78 برس گزر جانے کے باوجود بھی گلگت بلتستان آج تک اپنے بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہے۔ یہ محرومی کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک مسلسل سیاسی بے حسی اور نمائندوں کی ترجیحات کا شاخسانہ ہے جہاں عوام نہیں بلکہ ذاتی مفادات اقتدار کی رسہ کشی اور وقتی فائدے اصل محور بن چکے ہیں۔
مورخہ 13 اپریل 2026 کے تحت انتخابی عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور 20 اپریل 2026 تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ جاری ہے۔ بظاہر یہ ایک آئینی اور منظم عمل ہے جس میں فارم-A، فارم-B، بینک اکاؤنٹ سیکیورٹی ڈپازٹ اور دیگر قانونی تقاضے شامل ہیں مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا صرف کاغذات کی درستگی ہی جمہوریت کی ضمانت ہے۔ اگر زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں انتخابات کا مقصد عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ اقتدار کا حصول بن چکا ہے وہی چہرے وہی وعدے وہی نعرے مگر نتائج ہمیشہ ایک جیسے۔
سڑکیں اب بھی کچی ہسپتال اب بھی ویران تعلیمی........
