menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Chamakte Sarab Aur Lut Te Babul Ki Betiyan

21 0
20.05.2026

چمکتے سراب اور لٹتی بابل کی بیٹیاں

​یہ جو سوشل میڈیا کی سکرینوں پر روز اِک نیا تماشہ سجتا ہے یہ جو چند لایک، چند پیسوں اور سستی واہ واہ کی خاطر ہماری نئی نسل اخلاقیات کی ہر دیوار پھلانگنے پر تلی بیٹھی ہے کیا ہم نے کبھی سوچا کہ اس رقصِ بسمل کا تماشائی کون ہے اس کے پیچھے کارفرما ذہنیت کیا ہے؟ سچی بات تو یہ ہے کہ جب معاشرے کے ضمیر پر مصلحتوں کے تالے پڑ جائیں اور بابل کے آنگن میں حیا کی جگہ ہوس اور نمائش لے لے تو پھر ثنا یوسف جیسے سانحے جنم لیتے ہیں جو دلوں کو دہلا دیتے ہیں اور روح کو چھلنی کر جاتے ہیں۔

​ہم ایک ایسے عجیب اور منافق دور میں جی رہے ہیں جہاں مادہ پرستی نے رشتوں کے تقدس کو نگل لیا ہے۔ المیہ دیکھیے کہ جب اولاد چند روپوں اور عارضی نام و نمود شہرت کی خاطر اپنے وجود کی نمائش کرتی ہے، اپنے تہذیبی اور اخلاقی اثاثوں کو سرِبازار نیلام کرتی ہے تو ابتدا میں والدین ایک عجب غفلت اور مستی کا شکار ہوتے ہیں وہ اپنی اولاد کی اس کامیابی پر اتراتے ہیں فخر کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے زمانے کی رفتار کے ساتھ چل رہے ہیں، وہ اس بات سے یکسر........

© Daily Urdu