menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Astor Ki Khamosh Fizaon Ka Ba Waqar Chehra

15 0
19.05.2026

استور کی خاموش فضاؤں کا باوقار چہرہ

ضلع استور کی سرزمین ہمیشہ سے ایسے باوقار انسانوں کی جنم بھومی رہی ہے جن کے چہروں پر سادگی لہجوں میں شائستگی اور کردار میں پہاڑوں جیسی استقامت بسی ہوتی ہے۔ یہاں کے لوگ شہرت کے شور سے نہیں بلکہ اپنے ظرف اپنی وضع داری اور اپنے اخلاق سے پہچانے جاتے ہیں۔ انہی برف پوش چوٹیوں انہی خاموش وادیوں اور انہی غیرت مند فضاؤں نے ایک ایسی شخصیت کو بھی جنم دیا جسے لوگ ڈاکٹر عارف صاحب کے نام سے جانتے ہیں۔ ایک ایسا انسان جس کی پہچان کسی عہدے تختی یا تعارف کی محتاج نہیں بلکہ اس کے رویّے، کردار اور محبت بھرے انداز سے خود بخود قائم ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹر عارف صاحب ان لوگوں میں سے نہیں جو گفتگو میں فلسفے جھاڑ کر خود کو بڑا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ لفظوں کی نمائش نہیں کرتے بلکہ خاموشی میں وقار اور سادگی میں دانش رکھتے ہیں۔ ان کے لہجے میں وہ ٹھہراؤ ہے جو آج کے شور زدہ معاشرے میں کم یاب ہوتا جا رہا ہے۔ بعض لوگ علم حاصل کرکے غرور کا شکار ہو جاتے ہیں کچھ لوگ منصب پا کر انسانیت بھول جاتے ہیں اور کچھ لوگ سیاست میں آکر اخلاق کو دفن کر دیتے ہیں مگر ڈاکٹر عارف صاحب ان نایاب انسانوں میں سے ہیں جن کے اندر علم بھی ہے شعور بھی، بصیرت بھی اور عاجزی........

© Daily Urdu