menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Pakistan Aahista Aahista Apne Mustaqbil Se Samjhota Kar Raha Hai?

31 0
14.10.2026

کیا پاکستان آہستہ آہستہ اپنے مستقبل سے سمجھوتہ کر رہا ہے؟

جمہوریت صرف ووٹ ڈالنے کا نام نہیں، جمہوریت اس یقین کا نام ہے کہ عوام کی رائے اہم ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے اور اقتدار کسی فرد یا ادارے کی ملکیت نہیں، بلکہ ایک آئینی امانت ہے۔ اگر ہم آج اپنے مخالف کے حقوق کی پامالی پر خوش ہوں گے، تو کل اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ہمارے پاس کوئی مضبوط اصول باقی نہیں رہے گا۔

چار کروڑ آبادی والے ایک صوبے کی حکومت کو ایک صدر کے ایک دستخط (حکم نامے) سے ختم کر دیا گیا اور جس شخص کو اس چار کروڑ عوام نے منتخب کیا تھا اور اس کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ ذرا رک کر محسوس کریں کہ اس کا اصل مطلب کیا ہے۔ آپ ایک قطار میں کھڑے ہوئے، آپ نے کاغذ پر نشان لگایا، آپ نے ووٹ دیا اور آپ کا امیدوار جیت گیا، لیکن ایک ایسے کمرے میں، جہاں آپ کبھی داخل ہی نہیں ہوئے، فیصلہ کر لیا گیا کہ آپ کی جیت کی کوئی اہمیت نہیں۔ یہ محض سیاسی بحران نہیں، بلکہ یہ پیغام ہے کہ آپ کے وجود اور آپ کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں۔

اس صورتِ حال کی سب سے بری بات یہ نہیں کہ کیا ہوا، بلکہ یہ ہے کہ یہ سب کتنی آسانی سے ہوگیا۔ نہ ٹینک سڑکوں پر آئے، نہ فوجی بغاوت ہوئی، نہ کسی جنرل نے آدھی رات کو سرکاری ٹی وی پر آ کر اعلان کیا۔ بس ایک دستخط، ایک پریس کانفرنس اور شام تک ملک دوبارہ سوشل میڈیا پر سکرولنگ انسٹا گرام پر ریلز اور نیٹ فلیکس سیریز مصروف ہوگیا۔ کیونکہ اب انہیں بغاوت کرنے کی ضرورت نہیں رہی، انہیں اس کا ایک سستا متبادل مل گیا ہے۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کسی منتخب حکومت یا سیاسی رہنما کو ہٹانا محض ایک واقعہ نہیں، بلکہ ایک ایسا طریقۂ کار بن سکتا ہے جسے مستقبل میں کسی اور کے خلاف بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آج اس کا نشانہ پشاور ہے اور شاید آپ میں سے آدھے لوگ تالیاں بجا رہے........

© Daily Urdu