menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Vice Chancellors Ki Tainati, Merit Badal Gaya

18 0
14.06.2026

وائس چانسلرز کی تعیناتی، میرٹ بدل گیا

پچھلے سال جب پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیکلٹی کے ممبران کی عمر کی حد کو بڑھا کر پچھہتر سال کیا تھا تو میرا اسی وقت ماتھا ٹھنکا تھا کہ اس بڑی تبدیلی کے پیچھے کوئی نہ کوئی بڑی خبر ضرور سامنے آئے گی۔ پھر پچھلے ماہ جب پنجاب کی پانچ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا موقع آيا تو محکمہ سپیشلایزڈ ہیلتھ نے جو اشتہار دیا اس میں امیدوار کی عمر کی حد پینسٹھ سال مقرر کی گئی تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ کچھ موجودہ وائس چانسلر دوبارہ عہدہ حاصل کرنے کی گیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس خیال کے ساتھ ہی کچھ لوگوں کی نیندیں اڑ گئیں اور بڑے پیمانے پر لابنگ ہوئی اور پرانے تعلقات اور احسانات یاد دلائے گئے تب جاکر پورا تعیناتی کا پراسس ہی روک دیا گیا اور کل وہ خبر سامنے آگئی جس کا خدشہ تھا یعنی وی سی حضرات کی تعیناتی کے لئے عمر کا معیار پینسٹھ سال سے بڑھا کر ستر سال کردیا گیا اور اب کچھ چہیتے لوگ جو پہلے اس گیم سے باہر ہوگئے تھے وہ واپس میدان میں ناصرف آچکے ہیں بلکہ یہ بات بھی اب کنفرم ہے کہ انھیں وی سی کی کرسی دوبارہ مل جائے گی اور فرق صرف اتنا پڑے گا کہ یونیورسٹی فار ہیلتھ سائنسز والے میو ہسپتال اور میو ہسپتال والے یو ایچ ایس چلے جائیں گے۔

مجھے کچھ دوستوں نے کہا کہ یہ حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے لئے رولز میں تبدیلی کررہی ہے جو کہ زیادتی ہے۔ جبکہ میرا موقف ہے کہ شاید حکومت کی پرانے لوگوں کو مزید وقت دینے میں اتنی دلچسپی نہیں تھی جتنی امیدواران کی اپنی خواہش شامل تھی۔ کیونکہ اگر تو حکومت کا ایسا پلان ہوتا تو پھر حکومت پہلے پینسٹھ سال والا اشتہار دیتی ہی نہ بلکہ رولز کو بدل کر ہی ان تعیناتیوں کا اعلان کرتی۔ کیونکہ اخبارات میں اشتہار........

© Daily Urdu