menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pera Force Belagam

44 0
06.09.2026

میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حکومت کو اس کی بری کارکردگی سے بھی زیادہ نقصان پیرا فورس نے پہنچایا ہے۔ اس فورس نے کاروباری سرگرمیوں کو تالے لگانے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا تاثر بھی چھوڑا ہے کہ یہ فورس مادر پدر آزاد ہے جس کے لئے کہیں بھی گھس کر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مہنگائی، ملاوٹ اور قبضہ مافیا کے خلاف بنائی گئی اس فورس نے نہ تو مہنگائی کو کم کیا اور نہ ہی ملاوٹ اور قبضے ختم ہوئے ہیں۔ البتہ اس فورس کے ہاتھ تاجروں، کاروباری لوگوں سے ہوتے ہوئے اب صحافیوں کے گریبانوں تک بھی پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ روز پیرا فورس اور کارپوریشن کے عملہ نے مشترکہ طور پر مویشیوں کی حویلیاں گرانے کا آپریشن کیا اور بڑی تعداد میں یہ لوگ اے ڈی سی انویسٹمنٹ اور ایس ڈی او پیرا کی سربراہی میں چونگی امرسدھوکے علاقہ بٹ چوک پہنچے اور مویشیوں کے باڑے گرانا شروع کردئیے۔ اس وقت ایک رپورٹر عبدالصمد بھی کوریج کے لئے وہاں پہنچ گیا اور بغیر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کئے اپنی کوریج شروع کردی اور واقعہ کے حوالے سے معلومات عوام الناس اور حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کی۔ اس نے آپریشن کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف جلیل سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے اس عمل کو اپنی شان میں گستاخی سمجھتے ہوئے رپورٹر کو حراست میں لینے کا حکم صادر کردیا۔ جس پر پیرا فورس کے اہلکاروں نے رپورٹر کا مائیک اور کیمرہ چھین لیا اور زبردستی رپورٹر کو پکڑ کر قریب کھڑے ڈالے میں بٹھا دیا اور احتجاج کرنے پر رپورٹر کو ہراساں کیا اور پرچہ درج کرنے اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔

افسوس کی........

© Daily Urdu