menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mehkma Sehat Ka Dohra Mayar

24 0
08.08.2026

محکمہ صحت کا دہرا معیار

دو دن پہلے مجھے ایک ڈاکٹر دوست نے فون کیا کہ علاقہ ڈی ڈی او ہیلتھ نے اس کا کلینک سیل کردیا۔ میں نے وجہ پوچھی تو اس نے کہا ڈی ڈی او کہہ رہا ہے کہ آپ کے پاس جو پی ایم ڈی سی کا سرٹیفکیٹ اور ایم بی بی ایس کی ڈگری ہے وہ جعلی ہے اس لئے آپ کو پریکٹس کا اختیار نہیں ہے۔ وہ ڈی ڈی او مریضوں سے مخاطب ہوکر کہتا رہا کہ آپ لوگ یہاں سے جائیں کیونکہ ڈاکٹر کی ڈگری دو نمبر ہے اور یہ مریضوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے اور پھر ڈاکٹر کی پانچ چھ سال کی بچی جو کلینک میں موجود تھی کو مخاطب کرکے کہتا رہا کہ میں تمہارے بابا کو چھ سال کے لئے جیل بھیج دوں گا۔

میں بڑا حیران ہوا کیونکہ میں اس دوست کو پچھلے پچیس تیس سال سے جانتا ہوں جب وہ وکٹوریہ کالج بہاولپور میں ایم بی بی ایس کررہا تھا اور اس نے نارتھ میڈیکل وارڈ اور ایسٹ سرجیکل وارڈ میو ہسپتال میں ہاؤس جاب کی تھی۔ وہ تین سال تک ایسٹ سرجیکل وارڈ میں پروفیسر وسیم اے خان کے رجسٹرار کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ میں کئی بار مریضوں کے سلسلہ میں اس کے پاس میو ہسپتال جاتا رہا ہوں۔ وہ ڈاکٹر پچھلے پچیس سال سے شمالی لاہور میں کلینک چلارہا ہے۔ کرونا کی دنوں میں جب سب ڈاکٹر گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے تھے تو وہ چند ڈاکٹر جنہوں نے کرونا کے مریضوں کے درد اور تکلیف کو کم کیا تھا ان میں ایک نام ڈاکٹر منور کا بھی تھا۔

میں خود ڈاکٹر منور سے کہتارہا کہ آپ اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں تو وہ کہتا تھا کہ جب مریض پریشانی میں فون کرکے رابطہ کرتے ہیں تو پھر دل نہیں مانتا کہ میں ان مریضوں کو علاج سے منع کروں۔ میرے لئے اس سے بھی........

© Daily Urdu