menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Maryam Nawaz Ka Punjab

30 0
17.11.2026

آج کل سوشل میڈیا سمیت سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ وزیر اعلٰی مریم نواز کے جہاز کو لے کر ایک طرف ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تو وہیں پر کچھ لوگ کرپشن کا بیانیہ بنا کر مریم نواز کو غیر مقبول کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پنجاب میں حکومت کو تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں اور متبادل کے طور پر مسلم لیگ ن ہی کے پنجاب سے سپیکر ملک احمد کا نام لیا جارہا ہے۔ ملک احمد خان اس سلسلہ میں وضاحت کر چکے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی کمپین کا حصہ نہیں ہیں جس میں حکومت کی تبدیلی کا ایجنڈا موجود ہو۔

ماضی میں جب بھی پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کی سازش ہوئی تو اس وقت کا سپیکر اسمبلی ہی اس کا بینیفشری ہوتا تھا۔ جیسا کہ منظور وٹو اور چوہدری پرویز الہی ماضی میں ان ہاؤس تبدیلی سے سپیکر سے وزیر اعلٰی بن چکے ہیں۔ شاید اسی مفروضے کی وجہ سے ملک احمد کا نام لیا جارہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ بظاہر ایسا ماحول نہیں ہے کہ مریم نواز جیسی مضبوط وزیر اعلٰی کو گھر جانا پڑے جبکہ اسمبلی میں ان کی پارٹی کی واضح اکثریت بھی موجود ہے۔ ایسے ماحول میں کہ جب پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور ملک کی باقی اکائیوں میں بھی ان کے اتحادی حکومت چلارہے تو بظاہر مریم نواز کی حکومت کو کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

اصل میں مولانا فضل الرحمن کے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات نے سیاست میں حرارت پیدا کی ہے اور ساتھ ہی پنجاب میں مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کی طرف سے حکومت پنجاب کے خلاف کرپشن کے بیان اور پھر استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان کے پنجاب کی وزارت تعلیم میں کرپشن کے بیان نے بھی سیاسی ماحول کو خوب گرم کیا ہے۔ پچھلے اڑھائی سال کے لمبے ہنی مون پریڈ کے بعد جب ملک اور صوبہ پنجاب میں مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے تو ایسے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی........

© Daily Urdu