Maryam Ka Jahaz
طاقت کا نشہ اور شہرت کا جن بڑے خطرناک ہتھیار ہیں جو انسان کو ارد گرد کے ماحول سے بے آشنا کر دیتے ہیں اور انسان کی آنکھوں کو اندھا اور کانوں کو بہرا بنادیتے ہیں۔ نواز شریف کی بیٹی نے وزارت اعلیٰ کے دو سال مکمل کیے تو میرا خیال تھا کہ ان دو سالوں کی کارکردگی پر کوئی تنقیدی جائزہ بیان کیا جائے کہ اسی دوران میں مریم نواز کے جہاز خریدنے کی خبریں گردش کرنے لگیں اور میں نے پہلے تو سوچا کہ حکمران شاہانہ عادتیں پالتے ہیں اور اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے لوگوں کا خون بھی چوس لیتے ہیں اور ایسی ہی کوئی خواہش کی تکمیل کے لئے جہاز خریدا گیا ہوگا وہ تو پریشانی اس وقت بڑھی جب وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ یہ جہاز حکمرانوں کی عیاشی کے لئے نہیں بلکہ پنجاب کی نئی ائر لائن کی تیاری کے لئے خریدا گیا ہے اور مزید طیارے بھی خریدے جائیں گے۔
اس اعلان کے بعد کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ اگر ائرلائن ہی بنانی تھی تو پی آئی اے میں کیا خرابی تھی بلکہ وہ تو ایک چلتا ہوا ادارہ تھا جس کے پاس جہاز، ائر لائسنس سمیت تربیت یافتہ عملہ بھی موجود تھا اور اس ائر لائن کو بیچنے کے بعد شادیانے بجانے والے حکمرانوں کا خیال تھا کہ انھوں نے قوم کے سروں سے ایک بڑا بوجھ ہٹادیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومتیں کمرشل محکمے نہیں چلایا کرتی ہیں اور یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پی آئی اے کے بعد مزید کمرشل محکموں کو بھی نجکاری کے عمل سے گزارا جائے گا تو پھر ایسی سوچ کے بعد ایک دم........
