menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya Baitullah Phir Se Zakhmi Hone Wala Hai?

41 0
16.09.2026

کیا بیت اللہ پھر سے زخمی ہونے والا ہے؟

تاریخی حقائق انسان کے سامنے وہ آئینے رکھتے ہیں جن سے نظر چرانا ممکن نہیں ہوتا۔ 317 ہجری (930 عیسوی) کا واقعہ اسلامی تاریخ کا ایک ایسا تاریک باب ہے جس کا تصور ہی دل دہلا دیتا ہے۔ اس دور میں عباسی خلافت کا پرچم دنیا کے تین بڑے براعظموں، ایشیا، افریقہ اور یورپ (اندلس)، پر لہرا رہا تھا اور مسلمان دنیا کی واحد اور حتمی سپر پاور تھے۔ کروڑوں کی آبادی، عظیم الشان افواج اور بے حساب وسائل کے باوجود، ایک چھوٹے سے سرکش اور باغی گروہ نے پوری اسلامی دنیا کو نصرت اور طاقت کے باوجود مفلوج کرکے رکھ دیا۔

قرامطہ کے ظالم سردار ابو طاہر الجنابی نے حج کے ایام میں مکہ مکرمہ پر اچانک حملہ کر دیا۔ کعبۃ اللہ کے صحن میں طواف کرتے اور عبادت میں مشغول ہزاروں بے گناہ حاجیوں کا بے دردی سے قتل عام کیا گیا۔ تاریخی روایت کے مطابق چاہِ زمزم کو شہداء کے جسدِ خاکی سے بھر دیا گیا اور ابو طاہر نے کعبہ کے مقدس غلاف کو پھاڑ کر اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دیا۔ اس نے کعبۃ اللہ کی دیوار سے ہجرِ........

© Daily Urdu