Mazameen e Quran, Pacheesvi Nimaz e Taraweeh
مضامین قرآن، پچیسویں نمازِ تراویح
آج کی نمازِ تراویح اٹھائیسویں پارے پر مشتمل ہے جس کے کل 20 رکوع اور 9 سورہ مبارکہ شامل ہیں۔ اس پارے کی ابتدائی سورۃ المجادلہ میں ایک خاتون کی نبی اکرمﷺ سے خوبصورت بحث و مباحثہ اور ظہار کے مضامین وارد ہوئے ہیں جب حضرت اوس بن صامتؓ نے اپنی بیوی خولہ بنت ثعبلہؓ کو کہا کہ تمہاری پشت میری ماں کے مشابہ ہے۔ یہ کلمہ زمانہ جاہلیت میں طلاق شمار کیا جاتا تھا اور ایسا کہنے سے بیوی شوہر پر حرام ہو جاتی تھی۔ جبکہ اسوقت تک ظہار بارے وحی نہیں آئی تھی اور خولہ بنت ثعبلہ کو آقاﷺ نے فرمایا کہ تیرے بارے میرے پاس کوئی حکم نہیں۔ سرکارﷺ یہی جواب دیتے رہے کہ تم اپنے شوہر پر حرام ہوگئی ہو۔ جب خولہ بنت ثعبلہؓ نے جواب نہ پایا تو اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرکے اس مسئلے کے حل اور حکم کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ نے دعا کو قبولیت عطا کرکے ظہار کو جھوٹ اور گناہ کا موجب جرم قرار دیا۔
آدابِ رسالت مآبﷺ کو بیان کیا کہ جب تم تنہائی میں حضورﷺ سے بات کرنا چاہو تو اس سے پہلے کچھ صدقہ دے دو کہ یہ تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ ہے۔ تم نماز قائم کرو، زکوۃ ادا کرو اور اللہ عزوجل اور رسول اللہﷺ کے فرمانبردار رہو۔ مومنین کو اللہ اور اسکے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرنے سےمنع کیا گیا ہےچاہے وہ ان کے باپ، بیٹےیا خاندان والے ہوں۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانؒ........
