Jang Pakistan Pohanchne Wali Hai?
جنگ پاکستان پہنچنے والی ہے؟
جنگیں ہمیشہ ان ملکوں اور معاشروں کے لیے بربادی لاتی ہیں جو اس میں شریک ہوتی ہیں۔ وہ قومیں اس کی بھاری جانی مالی قیمیت ادا کرتی ہیں جو دوسروں پر وہ جنگ مسلط کرتی ہیں یا جن پر کی جاتی ہے۔
ہم پاکستانی بھی جنگ کے بڑے شوقین ہیں لیکن وہی بات کہ جنگ دور سے ٹی وی سکرین سے اچھی لگتی ہے۔ اپنے گھر میں جنگ کوئی نہیں دیکھنا چاہتا۔ پاکستان کی خوش قسمتی رہی ہے کہ ایسی جنگیں یہاں نہیں لڑی گئیں جیسے ایران، افغانستان، لبنان، لبیا، شام، عراق میں لڑی گئی ہیں۔ لہذا ہمارے ہاں جنگ کا ابھی بھی رومانس باقی ہے۔
لگتا ہے اگر ایران امریکہ جنگ فوری طور پر بند نہ ہوئی تو یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
اس کا پہلا عندیہ سامنے آگیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع کی پاکستان کے فیلڈ مارشل سے ملاقات نے یہ ظاہر کر........
