Hum Ke Thehre Ajnabi
سوموار کا دن عموماََ لوگوں کو برا لگتا ہے۔ مجھے بھی لگتا ہے۔ جو لوگ کام کرتے ہیں انہیں ویک اینڈ اچھا لگتا ہے نہ کہ ویک کا پہلا دن۔ لیکن صبح سویرے ایک پیکٹ کھول کر دل ہشاش بشاش ہوگیا۔ اندر سے مشہور لکھاری طارق محمود کا نیا ناول برآمد ہوا جو سنگ میل لاہور کے افضال صاحب نے چھاپا ہے اور خوب چھاپا ہے۔
کچھ عرصے قبل شاید ڈاکٹر انوار احمد نے اپنی کسی تحریر میں ذکر کیا تھا کہ طارق محمود مشرقی پاکستان/بنگلہ دیش کے پس منظر میں ناول لکھ رہے ہیں۔
دوبیوروکریٹس کی تحریریں مشرقی پاکستان یا بنگلہ دیش کے بارے ہمارے ہاں اہم سمجھی جاتی ہیں۔ ایک طارق محمود اور دوسرے اظہارالحق ہیں اور دونوں اکثر ان ایشوز کے بارے لکھتے رہتے ہیں۔
دونوں وہیں یونیورسٹی پڑھے یا وہیں سروس کی اور بنگالیوں کو بڑے قریب سے سمجھا اور جانا بلکہ بنگلہ دیش بننے کے بعد انہوں نے پاکستانیوں کو بنگالیوں سے........
