menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Fatehpur Ka Amrood Wala

40 0
13.08.2026

فتح پور کا امرود والا

گائوں سے اسلام آباد کے لیے واپسی پر فتح پور سے کچھ آگے سڑک کنارے چھابڑی لگائے کئی نوجوانوں کو دیکھا جس میں وہ امرود بیچ رہے تھے۔ مجھے پھلوں میں امرود بھی بہت پسند ہے۔ اچھا چہرہ ہو، اچھی چیز ہو یا اچھا پھل وہ دور سے آپ کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔۔ کشش رکھتا ہے۔ مجھے بھی جو پھل دور سے اچھا لگے وہ خریدتا ہوں۔ جس سالن یا چائے کا رنگ پہلی نظر میں اچھا لگے گا یقین کریں وہ اچھا اور مزیدار ذائقہ ہوگا۔ میرا طویل ذاتی تجربہ تو یہ بتاتا ہے مجھے آپ کا علم نہیں۔

خیر میری توجہ ایک چھابڑی والے کے پاس رکھے امرودوں نے اپنی جانب مبذول کرا لی۔ افضل صاحب ساتھ تھے انہیں کہا زرا سائیڈ پر لگائیں۔۔ بڑے عرصے کے بعد کچھ گلابی گلابی امردو بھی پڑے تھے اور پورے کا پورا........

© Daily Urdu