menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aman Ka Rasta Apnaiye

22 0
04.05.2026

کوئی ایک ایسا دن بتا دیجیے جس میں، مملکت خداداد پاکستان کسی نہ کسی گرداب، مصیبت یا آفت کا شکار نہ ہوا ہو۔ چودہ اگست انیس سو سینتالیس سے شروع کر لیجیے، کیلنڈر سامنے رکھیے، ایک ہی جیسے بے معنی اور جذباتی نعرے، کھوکھلی پالیسیاں اور وعظ، اس کے سوا کچھ بھی سامنے نہیں آتا۔ ہم کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں کر سکے۔

مگر سب حکومتوں نے ایک خاص حکمت عملی اختیار کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کامیاب کوشش ضرور کی ہے۔ قیام پاکستان کے ساتھ ہی مقتدر طبقے نے انڈیا کے ساتھ مخالفت کی پالیسی وضع کردی جس نے ہمارے کثیر مالی وسائل ضایع کر ڈالے ہیں۔ ترقی کو بھول جایئے، سالمیت کو سنگین ترین مسائل کا سامنا ہے۔ مسائل حل کرنے کے بجائے ہر دور کی حکومت نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں اختیار کیں اور اقتدار کو مال و زر کمانے کا ذریعہ بنایا ہے، کئی ایسے حقائق ہیں جو نہ بدلے جا سکتے ہیں اور نہ ہی لکھے جا سکتے ہیں کیونکہ ان سے سچ تک پہنچنا آسان ہو جاتا ہے، ان پر کسی قسم کی بات کرنا خطرات کے زمرے میں آتا ہے۔

ہماری بدقسمتی اور چیرہ دستیوں کی کہانیاں اپنی جگہ پر درست ہیں، طالب علم کا گمان ہے کہ ہم مسائل کی دلدل میں مزید دھنس چکے ہیں۔ مگر ہمیں بتایا یہ جا رہا ہے کہ منزل بس قریب ہی ہے، عوام تھوڑی سی مزید قربانی دیں تو معاملہ بالکل درست ہو جائے گا۔ لوگوں سے زبردستی پیسے نکلوانے کو کسی صورت میں سراہا نہیں جا سکتا۔ یہ کوئی ایک حکومت یا ایک دہائی کی بابت گزارش نہیں ہے، ملک بننے سے لے کر آج کی تاریخ تک معاملات بگاڑ کی بنیاد پر ایستادہ ہیں۔

ہندوستان اور ہم ایک دوسرے کی جان کے........

© Daily Urdu